16 دسمبر 2014 - 11:23
بحرین کی پارلیمنٹ کو قومی عوامی حمایت حاصل نہیں ہے:جمعیت الوفاق

بحرین کے انقلابی گروہوں نے تاکید کی ہے کہ آل خلیفہ حکومت کے خلاف پر امن جدوجہد جاری رہے گی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے انقلابی گروہوں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں تاکید کی ہے کہ بحرین کی یہ نمائشی پارلیمنٹ عوام کے ووٹوں سے وجود میں نہیں آئی ہے اور نہ عوام نے اس پر اتفاق کیا ہے، لہذا اسکی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ اس بیان میں آیا ہے کہ تحرین کی قومی پارلیمنٹ کے کے نصف اراکین، نہایت ہی معمولی تعداد میں ووٹوں کے ساتھ اسمبلی میں پہنچے ہیں، یہی وجہ ہے کہ بحرین کی پارلیمنٹ کی تشکیل میں سیاسی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ اس بیان میں آیا ہے کہ بحرین میں سیاسی اصلاحات کے لئے جدوجہد جاری رہے گی اور عوامی احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بھی اپنے پروگرام کے مطابق جاری رہے گا۔ دوسری جانب بحرینی عوام کے پرامن مظاہرے کو کچلنے کے لئے آل خلیفہ حکومت کے کارندے طاقت کا استعمال کررہے ہیں۔ بحرین میں مظاہروں کا یہ سلسلہ ہفتۂ شہید کی مناسبت سے بحرین کے مختلف علاقوں میں جاری ہے۔

.......
/169